فیصل آباد۔ 12 فروری (اے پی پی):سرینا ٹینس ماسٹرز کپ میں دفاعی چیمپئن عقیل خان اور نیشنل چیمپئن محمد شعیب نے اپنے میچز جیت لیے۔ بدھ کے روز سرینا ہوٹل فیصل آباد کے ہارڈ کورٹس پر کھیلے گئے میچ میں محمد عابد کی جانب سے میچ نہ کھیلنے پر عقیل خان کو واک اوور دیدیا گیا۔ نیشنل چیمپئن محمد شعیب نے عبداللہ عدنان کو 6-0 اور 6-2 سے شکست دی،دیگر سنگل مقابلوں میں یوسف خلیل نے برکت اللّٰہ کو 6-4, 6-4 سے ہرایا۔
شہزاد خان نے مزمل مرتضی کو 6-4, 6-4 سے مات دی۔ لیڈیز سنگل میں سوہا علی خان کو نور ملک کے میچ سے ریٹائر ہونے کی وجہ سے 6ـ1 سے کامیاب قرار دیدیا گیا۔زونیشہ نور نے مہک کھوکھر کو 6ـ0 اور 7-6 ،سے شکست دی۔ ماہ رخ ساجد نے نے مدمقابل لالہ رخ ساجد کو 7-5 اور 7-6(5) سے ہرا دیا۔