33.2 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومکھیل کی خبریںسری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 6...

سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 6 فروری سے شروع ہوگا

- Advertisement -

گال ۔3فروری (اے پی پی):سری لنکا اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری میچ 6سے 10فروری تک گال انٹرنیشنل سٹیڈیم ،گال میں کھیلا جائے گا۔ آسٹریلیا کی مردوں کی ٹیم میزبان آئی لینڈرز کے خلاف دو میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ آسٹریلوی ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان سری لنکن ٹیم کو ایک اننگز اور 242 رنز سے شکست دی تھی۔

ان دنوں سری لنکا کے دورہ پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف دو ٹیسٹ اور دو ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کھیلا جاچکا ہے جو مہمان آسٹریلوی ٹیم نے جیتا تھا۔ آسٹریلیا کی ٹیم کو مایہ ناز بلے باز سٹیون سمتھ لیڈ کررہے ہیں جبکہ میزبان آئی لینڈرز کی ٹیم دھننجایا ڈی سلوا کی زیر قیادت میدان میں اترے گی ۔دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ انتہائی دلچسپ اور کانٹے دا ر ہوگا ۔

- Advertisement -

دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 6 سے 10 فروری تک گال انٹرنیشنل سٹیڈیم ،گال میں کھیلا جائے گا۔دو ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 12 فروری کو کولمبو میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور آخری ون ڈے میچ 14 فروری کو اسی مقام کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=555272

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں