سری لنکا میں پاکستان کے ہائی کمشنر میجر جنرل (ر) محمد سعد خٹک کی سری لنکن رگبی کے صدر لسیتھا گونارتنے سے ملاقات

160

کولمبو۔ 14 جولائی (اے پی پی)کولمبو میں پاکستان کے ہائی کمشنر میجر جنرل (ر) محمد سعد خٹک نے منگل کو یہاں سری لنکن رگبی کے صدر لسیتھا گونارتنے سے ملاقات کی۔ہائی کمشنر نے سری لنکا رگبی کے صدر کو حکومت پاکستان کی جانب سے پاکستان میں تیار کردہ رگبی بالز اور سپورٹس کٹس کا تحفہ پیش کیا۔صدر نے پاکستانی عوام اور حکومت کے اس جذبہ خیر سگالی کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات کے دوران ہائی کشمنر نے دونوں برادر ملکوں کے مابین تعاون کو مزید فروغ دینے کی اہمیت پر زوردیا۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان نوجوان نسل کی صلاحیتوں میںاضافے کیلئے سری لنکا کو تعاون کی فراہمی کیلئے پر عزم ہے۔دونوں ممالک وسیع البنیاد باہمی مفاد پر مبنی دو طرفہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتے ہیں۔