سری لنکا نے دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں ویسٹ انڈیز کو 43 رنز سے ہرا کر 3 میچز کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی

اینٹیگوا ٹیسٹ،ویسٹ انڈیزٹیم نے 375رنز ہدف کے تعاقب میں اپنی دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 34رنز بنالئے
اینٹیگوا ٹیسٹ،ویسٹ انڈیزٹیم نے 375رنز ہدف کے تعاقب میں اپنی دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 34رنز بنالئے

انٹیگوا ۔6مارچ (اے پی پی):سری لنکا نے دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں ویسٹ انڈیز کو 43 رنز سے ہرا کر 3 میچز کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی، ویسٹ انڈیز کی ٹیم 161 رنز کا ہد ف حاصل کرنے میں ناکام رہی، ڈی سلوا کو 17رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کرنے پر مرد میدان قرار دیا گیا۔

انٹیگوا میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کے کپتان اینجلو میتھیوز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا، آئی لینڈرز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے، دنشکا گوناتھیلکا نے 56 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس میں 2 چھکے اور4چوکے شامل تھے۔ دیگر بلے بازوں میں پاتھم نسانکا 37 اور ایشن بیندرا 21 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

ڈوئن براوو نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 18.4 اوورز میں 117 رنز بناکر آئوٹ ہو گئی،عبید میک کوئے 23، لینڈل سمنز 21، کرس گیل 16 اور کپتان کیرن پولارڈ 13 رنز کےساتھ نمایاں رہے۔ پی ڈبلیو ایچ ڈی سلوا اور لکشن سینڈکان نے تین، تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، ڈی سلوا کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔