ہرارے ۔ 10 نومبر (اے پی پی) رانگانا ہیراتھ کی شاندار باﺅلنگ کی بدولت سنچری کی بدوت سری لنکا نے زمبابوے کو دوسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ میں 257 رنز سے شکست دیکر سیریز کلین سوئپ کرلی۔ زمبابوے کی ٹیم 491 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 233 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ رانگانا ہیراتھ شاندار باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ میں 13 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ اس عمدہ کارکردگی پر رانگانا ہیراتھ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ سیریز میں عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے پر دیمتھ کرونارتنے کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ میزبان ٹیم کی طرف سے دوسری اننگز میں کریگ ایروین نے 72 رنز بنائے۔ سری لنکا کی طرف سے عمدہ باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے رانگانا ہیراتھ نے 13 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا جبکہ انہوں نے دوسری اننگز میں 8 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا اور لاہیرو کمارا اور ڈی سلوا نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔