سری لنکا کے خیر سگالی دورے پر آئے پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ”ذوالفقار“ پر رنگا رنگ استقبالیہ

93
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

کولمبو ۔ 06 مئی (اے پی پی) سری لنکا کے خیر سگالی دورے پر آئے پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ”ذوالفقار“کے کمانڈنگ آفیسر کیپٹن فیصل جاوید شیخ نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تعلقات باہمی عزت و احترام پر مبنی اورہر آزمائش پر پورے اترے ہیں، دونوں ممالک دفاع سمیت تمام شعبوں میں تعاون جاری رکھیں گے۔یہ بات انہوں نے ہفتہ کو کولمبو میں سری لنکا کے پانچ روزہ خیرسگالی کے دورے پر آئے پی این ایس ”ذوالفقار“پر دیئے گئے ایک رنگا رنگ استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔