34.4 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومکھیل کی خبریںسری لنکن ٹیم ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی تیاریاں کا آغاز زمبابوے...

سری لنکن ٹیم ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی تیاریاں کا آغاز زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز سے کرے گی

- Advertisement -

کولمبو۔12دسمبر (اے پی پی):سری لنکا کرکٹ ٹیم ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی تیاریاں کا آغاز زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز سے کرے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان جنوری میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنلز پر مشتمل سیریز کے تمام میچز کولمبو میں کھیلے جائیں گے، سیریز کا آغاز 6 جنوری سے ون ڈے میچ سے ہوگا، ٹی ٹونٹی سیریز 14 جنوری سے شروع ہوگی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سری لنکا میں یہ پہلی باہمی ٹی ٹونٹی سیریز ہوگی جبکہ جنوری 2022ء کے بعد آئس لینڈ میں یہ پہلی ون ڈے سیریز بھی ہوگی۔ سری لنکا اس وقت آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں ساتویں نمبر پر ہے جبکہ زمبابوے جو اس فارمیٹ میں گزشتہ دو ورلڈ کپ میں کوالیفائی نہیں کر سکا ، رینکنگ میں 11ویں پوزیشن پر موجود ہے۔ ٹی ٹونٹی رینکنگ میں سری لنکا آٹھویں اور زمبابوے 13ویں نمبر پر موجود ہے جبکہ زمبابوین ٹیم ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کیلئے کوالیفائی کرنے میں بھی ناکام رہی ہے۔

- Advertisement -

ورلڈ کپ کو ذہن میں رکھتے ہوئے یہ سیریز سری لنکا کے لئے اہمیت کی حامل ہوگی، افغانستان کے خلاف ٹی ٹونٹی ہوم سیریز جبکہ 2024ء کے آغاز میں تین میچوں کی سیریز دوسرے ملک میں کھیلنی ہے۔ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جون میں کیریبین اور امریکہ میں مشترکہ طور پر منعقد ہوگا۔ رواں سال سری لنکا نے صرف 6 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جن میں دو میں فتح حاصل کی جبکہ چار میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=419190

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں