سر سبز پاکستان پروگرام کے تحت گلگت بلتستان میں شجر کاری کے فروغ میں عوام کی شمولیت کے لئے 2 ارب روپے مختص

119

اسلام آباد ۔ 20 نومبر (اے پی پی)وفاقی حکومت نے سر سبز پاکستان پروگرام کے تحت گلگت بلتستان میں شجر کاری کے فروغ میں عوام کی شمولیت کے لئے 2 ارب روپے مختص کئے ہیں۔ موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کے ذرائع کے مطابق 52 لاکھ روپے عوامی استعداد کار اور آگاہی مہم کے لئے مختص کئے گئے ہیں۔ دوسرے منصوبوں میں جنگلی حیات کے تحفظ کے لئے مسکن اور چر اگاہوں کا انتظام، افزائش حیوانات کے شعبے کے لئے بیمہ سکیمیں، ویکسی نیشن مہم اور افزائش حیوانات کے طریقوں میں بہتری، جنگلی حیات کے تحفظ کے لئے عوام کو متحرک کرنے اور بعض دیگر منصوبے بھی شامل ہیں۔