21.6 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومقومی خبریںسعودی حکومت نے پاکستانی عمرہ زائرین کیلئے پولیو ویکسین لازمی قرار دے...

سعودی حکومت نے پاکستانی عمرہ زائرین کیلئے پولیو ویکسین لازمی قرار دے دی

- Advertisement -

اسلام آباد۔10فروری (اے پی پی):سعودی حکومت نے پاکستان سے عمرہ کی ادائیگی کیلئے روانہ ہونے والے زائرین کے لئے پولیو ویکسین لازمی قرار دے دی ۔

پیر کو وزارت مذہبی امور کے ترجمان کی طرف سے سعودی ادارے جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کا ایک مراسلہ شیئر کیا گیا جس کے مطابق پاکستان سے سعودی عرب روانہ ہونے والے عمرہ زائرین کے لئے پولیو سے بچاؤ کی ویکسین لازمی ہے۔

- Advertisement -

لہذا ہدایت کی جاتی ہے کہ سعودی عرب روانگی سے کم از کم 4 ہفتے قبل پولیو ویکسین لگا کر سرٹیفکیٹ لازمی اپنے ہمراہ رکھیں۔ نیز روانگی کے وقت ویکسی نیشن کے عمل کو 6 ماہ سے زیادہ عرصہ نہیں ہونا چاہئے۔

تمام عمرہ زائرین اور متعلقہ اداروں کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ اس شرط پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے تاکہ جہاز سے آف لوڈنگ کی تکلیف سے بچا جاسکے۔ خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ اداروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=558619

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں