سعودی خواتین کی پہلی بار شطرنج ٹورنامنٹ میں شرکت

77

جدہ ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) سعودی خواتین نے پہلی مرتبہ شطرنج ٹورنامنٹ میں شرکت کی، سعودی خواتین ایسے تمام کھیلوں میں جہاں وہ اپنے جسم، دماغ اور صلاحیت کا بھرپور مظاہرہ کرسکتی ہوں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے لگی ہیں۔ شطرنج کو دماغ کا کھیل مانا جاتا ہے۔ پہلی بار الوحدہ کلب نے مکہ مکرمہ میں سعودی شطرنج آرگنائزیشن کے تعاون سے شطرنج ٹورنامنٹ کا انتظام کیا جس میں سعودی خواتین نے حصہ لیا۔ مقامی میڈیا نے اس کی تفصیلات دیتے ہوئے بتایا ہے کہ شطرنج کے پہلے لیڈیز ٹورنامنٹ میں عام خواتین ہی نہیں بلکہ شاہی خاندان کی شہزادی بھی شریک ہوئی۔ اس موقع پر شطرنج کی سعودی آرگنائزیشن کی ڈپٹی چیئرپرسن شہزادی لاما السدیری سرپرستی کیلئے موجود تھیں۔ الوحدہ کلب کے ڈپٹی چیئرمین عبدالعزیز القرشی اور ایگزیکٹیو چیئرمین ترکی عبدالمجید بھی شریک ہوئے۔