سعودی شوریٰ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ بن محمد الشیخ کی قیادت میں پارلیمانی وفد تین روزہ سرکاری دور پر پاکستان پہنچ گیا

99

اسلام آباد۔22دسمبر (اے پی پی):سعودی شوریٰ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ بن محمد الشیخ کی قیادت میں پارلیمانی وفد تین روزہ سرکاری دور پر پاکستان پہنچ گیا۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرنے اسلام آباد ایئرپورٹ پر وفد کا استقبال کیا۔

سپیکر نے کہا کہ برادر ملک سعودی عرب کی شوریٰ کونسل کے چیئرمین کا دورہ باعث مسرت ہے۔ سعودی شوریٰ کونسل کے چیئرمین نے کہا کہ پاکستان آکر دلی مسرت ہوئی ہے۔پرتپاک استقبال پر پاکستان کی پارلیمنٹ اور عوام کا شکر گزار ہوں۔

پاکستانی عوام کی سعوی عرب سے گہری وابستگی قابل قدر ہے۔دونوں برادر اسلامی ممالک کی پارلیمانوں کے درمیان رابطوں میں اضافے سے دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔