ریاض۔23نومبر (اے پی پی):سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں بیٹے نے مثال قائم کرتے ہوئے اپنے جگر کا ٹکڑا عطیہ کرکے والد کی جان بچالی۔
سبق ویب کے مطابق ریاض میں آپریشن کی کامیابی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مبارک بن ظافر نے کہا کہ اپنےوالد کو جگر کا عطیہ دینے کا فیصلہ میں نے اس لیے کیا کہ والد نے اپنی پوری زندگی ہمارے لیے وقف ک دی اب ہم بھی اس کے لیے کچھ کریں۔
انہوں نے کہا کہ ریاض کے کنگ عبدالعزیز میڈیکل سٹی میں ٹیسٹ ہوئے جن میں کامیابی کے بعد ڈاکٹروں نے آپریشن کا فیصلہ کیا۔مبارک بن ظافر کا کہنا تھا اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے مجھے والد کی اس طرح خدمت کا موقع دیا۔ان تمام لوگوں کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں جنہوں نے میری اور والد کی صحت یابی کے لیے دعا کی۔ علاقے کے عمائدین نے بھی مشکل گھڑی میں ساتھ دیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=528290