جبیل ۔28مئی (اے پی پی):سعودی عرب کے شہر جبیل میں منعقدہ پھولوں کی نمائش 75 ہزار سے زیادہ افراد دیکھنے آئے ۔
سعودی خبررساں ادارے کے مطابق جبیل میں رائل کمیشن فار جبیل اور ینبع کے زیر اہتمام الفناتیر بیچ پر ہونے والی پھولوں کی نمائش کا 75 ہزار افراد نے نظارہ کیا ۔31 مئی تک جاری رہنے والی اس نمائش میں پھولوں اور باغبانی کی سرگرمیوں سے متعلق 11 مختلف زونز رکھے گئے ہیں۔نمائش میں مقامی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے، ہنر مندی اور ترقی کی حوصلہ افزائی کے لیے 30 فنکاروں کے کام کی نمائش کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ کارنیول شوز، ورکشاپس، الیکٹرانک گیمز، فوڈ ٹرک اور بہت کچھ شامل ہے۔
اس تقریب کا انعقاد ہریالی کی اہمیت، درخت اور پھول لگانے اور عوامی علاقوں میں صفائی کو برقرار رکھنے کے بارے میں آگاہی بڑھانے کے لیے کیا گیا تھا۔سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کی حمایت اور حوصلہ افزائی کے لیے لگ بھگ 100 حکام نمائش میں حصہ لے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ سعودی وزارت اسلامی امور، دعوت و رہنمائی کے زیر اہتمام قرآن پاک کی نمائش بھی اس مقام پر موجود ہے جہاں زائرین مدینہ منورہ میں قرآن پاک کی طباعت کے لیے کنگ فہد کمپلیکس کے قیام کے بارے میں جان سکتے ہیں۔