ریاض۔10مئی (اے پی پی):سعودی عرب کے ریاض سٹی رائل کمیشن نے کہا ہے کہ ریاض میٹرو کی اورنج لائن پر مزید تین سٹیشن ہفتہ( 10 مئی )سے آپریشنل ہو گےجن میں المز، جامع الراجعی اور خشم العان شامل ہیں۔اخبار 24 کے مطابق اورنج لائن کی کل لمبائی40.7 کلو میٹر ہے۔ اس کا روٹ مدینہ منورہ روڈ، شہزادہ سعد بن عبدالرحمن الاول روڈ ہے۔
میٹرو پروجیکٹ میں 85 سٹیشن شامل ہیں جن میں چار مرکزی سٹیشن ہیں جو جدید انجینیئرنگ کی خصوصیات کے ساتھ ڈیزائن کیے گئے ہیں۔ریاض میٹرو کے 6 روٹس ہیں، بلیو لائن جس کی لمبائی 25.3 کلو میٹر ہے۔ اورنج لائن 40.7 کلو میٹر طویل ہے۔
یلو لائن کی لمبائی 29.5 کلو میٹر ہے۔ گرین لائن کی طوالت 12.9 کلو میٹر ہے جبکہ پرپل لائن 29.7 کلو میٹر طویل ہے۔ یکم دسمبر 2024 کو ریاض میٹرو کے آغاز سے اب تک 18 ملین مسافر ریاض میٹرو استعمال کرچکے ہیں۔ چھ لائن نیٹ ورک کے ذریعے ایک لاکھ 62 ہزار سے زیادہ ٹرپس مکمل کیے ہیں جو تقریبا 4.5 ملین کلو میٹر بنتے ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595145