سعودی عرب،طائف ریاض روڈ پر 2 حادثات، 5 افراد ہلاک، 7 زخمی

189

ریاض۔29جولائی (اے پی پی):سعودی عرب میں طائف ریاض روڈ پر دو الگ الگ ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔

اخبار 24 کے مطابق ریاض طائف ریاض روڈ پر پہلا حادثہ گزشتہ صبح 3 بجے کار کے الٹنے پر ہوا جس سے 3 افراد موقع پر دم توڑ گئے اور 5 زخمی ہوئے جنہیں ہلال احمر کی ایمبولینسوں کے ذریعے القویعیہ اور ریاض کے کنگ سعود میڈیکل سٹی منتقل کیا گیا، ایک مریض کو انتہائی نگہدشت کے شعبے میں رکھا گیا ہے۔

دوسرا حادثہ 7 بجے گاڑی کے الٹنے کے باعث پیش آیا جس میں2افراد موقعے پر دم توڑ گئے اور 2زخمیوں میں سے ایک کو القویعیہ جنرل ہسپتال کے نیوروجی ڈیپارٹمنٹ جبکہ دوسرے کو ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں داخل کیا گیا ۔