Election day banner
31 C
Islamabad
اتوار, جون 23, 2024
ہومبین الاقوامی خبریںسعودی عرب،وزارت حج کا عازمین حج کی آگاہی کے لئے 15 بڑی...

سعودی عرب،وزارت حج کا عازمین حج کی آگاہی کے لئے 15 بڑی زبانوں میں بین الاقوامی مہم کا آغاز

مکہ مکرمہ۔19مئی (اے پی پی):سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے حج سے متعلقہ ضوابط پر عملدرآمد کے فروغ اور درست پرمٹ یا ویزے کے بغیر مناسک حج کی ادائیگی سے گریز کے لئے بین الاقوامی آگاہی مہم شروع کی ہے،دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر بولی جانے والی 15 زبانوں میں شروع کی جانے والی اس مہم کا مقصد عازمین حج کو موثر انداز میں تعلیم اور آگاہی فراہم کرنا ہے۔

اس مہم میں ڈیجیٹل اور روایتی ذرائع ابلاغ کے ساتھ ساتھ 20 بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر ضوابط اور ہدایات کی فراہمی شامل ہے۔سعودی وزارت حج و عمرہ اس سال ضروری آگاہی کے پیغامات کو عازمین تک پہنچانے کے لئے اسلامی مراکز اور اہم شخصیات کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔

وزارت نے سعودی فضائی کمپنی کی پروازوں پر بھی حج اور عمرہ چینل متعارت کروائے ہیں جو مکہ مکرمہ کی طرف آنے والے عازمین حج کو مختلف زبانوں میں مناسک حج کی ادائیگی کے حوالے سے تعلیمی مواد فراہم کر رہے ہیں۔وزارت نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس پر جاری متعدد پیغامات میں عازمین سے کہا ہے کہ فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے آتے ہوئے دوران سفر آگاہی گائیڈز کا مطالعہ کریں اور اپنے حقوق و فرائض سے آگاہی حاصل کریں، اپنے سفر کا آغاز اپنی مرضی کی زبان میں حج، عمرہ اور آگاہی چینل کے ذریعے فراہم کئے جانے والے مواد پر عمل کرتے ہوئے کریں۔

سعودی وزارت حج و عمرہ نے ویب لنک https://www.haj.gov.sa/Guides, کے ذریعے اضافی معلومات بھی فراہم کر رکھی ہیں جن میں مناسک حج بشمول حج کے مراحل ، اوقات اور طریق کار کی آسانی اور سہولت کے ساتھ ادائیگی بارے جامع رہنمائی دستیاب ہے۔

وزارت حج و عمرہ نے اپنے پلیٹ فارم پر متعدد وضاحتی گائیڈز بھی فراہم کی ہیں جن میں مسجد الحرام گائیڈ، مسجد نبوی گائیڈ اور مسجد نبوی میں فراہم کردہ خدمات کی گائیڈ شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں