ریاض ۔18 فروری (اے پی پی)سعودی عرب کی وزارت ماحولیات ،پانی و زراعت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 48 گھنٹوں میں برڈ فلو کے 6 کیسوں کا انکشاف ہوا ہے۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق 5 کیس الخرج کمشنری میں جبکہ ایک الزلفی میں سامنے آیا۔ برڈ فلو کے تمام مریضوں کوانتہائی نگہداشت کے شعبے میں رکھا گیا ہے۔