21.6 C
Islamabad
اتوار, مئی 4, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسعودی عرب ،بنی حسن کے پہاڑی علاقے میں ژالہ باری

سعودی عرب ،بنی حسن کے پہاڑی علاقے میں ژالہ باری

- Advertisement -

ریاض۔4مئی (اے پی پی):سعودی عرب کے علاقے بنی حسن میں بارش اور ژالہ باری سے موسم خوشگوار ہو گیا ۔عاجل نیوز کے مطابق بنی ھسن اور السراۃ پہاڑ کی وادیوں میں ان دنوں موسم انتہائی حسین ہے جبکہ ژالہ باری سے موسم مزید خوشگوار ہو گیا ہے ۔

ہر سمت قدرت کے حسین نظارے بکھرے ہوئے ہیں جو وہاں آنے والوں کو اپنی جانب متوجہ کرتے ہیں۔ دوسری جانب الباحہ میں ہونے والی بارش کے بعد پہاڑی چوٹیوں سے وادیوں میں آنے والے پانی سے جہاں سبزے کی چادر بن گئی ہے وہاں جھرنوں اور آبشاروں نے علاقے کے حسن میں چار چاند لگا دیے۔

- Advertisement -

وادیوں میں ہرطرف سبزہ پھیلا ہوا کہ جبکہ بارش نے درختوں اورعلاقے میں چھائی گرد وغبار کو بھی دھو دیا جس سے علاقے کی آب و ہوا بھی انتہائی صاف ہو گئی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592107

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں