سعودی عرب ، مدینہ منورہ میں آخری عشرے میں شٹل بس سروس کے اوقات میں اضافہ

132
سعودی عرب ، مدینہ منورہ میں آخری عشرے میں شٹل بس سروس کے اوقات میں اضافہ

ریاض ۔21مارچ (اے پی پی):مدینہ منورہ ترقیاتی اتھارٹی نے رمضان المبارک کے آخری عشرے کے لیے شہر کے مختلف علاقوں سے مسجد نبوی اور مسجد قبا کے لیے شٹل بس سروس کے اوقات میں اضافہ کر دیا ہے۔

ایس پی اےکے مطابق ’مدینہ بس‘ منصوبے کے تحت شہر کے مختلف علاقوں سے لوگوں کو مسجد نبوی اور مسجد قبا آمد و رفت کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔

شہری انتظامیہ نے رمضان المبارک کے آخری عشرے کے دوران لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کے لیے شٹل سروس کے اوقات میں تبدیلی کی ہے جس کے تحت بس سروس کا آغاز سہ پہر 3 بجے ہوگا جو صلاۃ القیام ( نماز شبینہ) کے ختم ہونے کے آدھے گھنٹے تک جاری رہے گی۔بس سروس کے لیے 7 پوانٹس مقرر کیے گئے ہیں جن میں سید الشھدا، الخالدیہ، محلہ شظاۃ، شاہ فہد محلہ، اسٹیڈیم، السلام کالج پارکنگ اور العالیہ مال شامل ہے۔