19.9 C
Islamabad
پیر, مئی 5, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسعودی عرب ، مکہ ریجن میں جعلی حج مہم چلانے کے الزام...

سعودی عرب ، مکہ ریجن میں جعلی حج مہم چلانے کے الزام میں 6 غیر ملکی گرفتار

- Advertisement -

ریاض ۔1مئی (اے پی پی):مکہ مکرمہ ریجن میں سکیورٹی فورسز نے سوشل میڈیا پر حج مہم کے جعلی اور گمراہ اشتہارات کے ذریعے دھوکہ دہی کے الزام میں چار چینی شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔عرب نیوز کے مطابق ملزمان نے اشتہارات میں مقدس مقامات کے اندرعازمین حج کے لیے رہائش اور ٹرانسپورٹیشن کی سہولت فراہم کرنے کی پیشکش کی۔

مکہ پولیس نے اسی طرح کے ایک اور واقعہ میں یمنی اور ایک مصری کوبھی حراست میں لیا ہے۔ان پر جعلی حج مہم کےلیے گمراہ کن اشتہارات پوسٹ کرنے اور عازمین کو خدمات کی فراہمی کی جھوٹی پیشکش کرنے کا الزام ہے۔

- Advertisement -

تمام ملزمان کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔محکہ امن عامہ نے شہریوں اور رہائشیوں پر زور دیا کہے کہ وہ حج ضوابط پر عمل کریں اور کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں اس کی اطلاع دی جائے۔ اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ داخلی عازمین کے لیے نسک پلیٹ فارم کے ذریعے پرمٹ حاصل ہوں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590775

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں