22.1 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسعودی عرب اور امارات کی مشترکہ فضائی مشقیں’ ڈیزرٹ فلیگ ‘

سعودی عرب اور امارات کی مشترکہ فضائی مشقیں’ ڈیزرٹ فلیگ ‘

- Advertisement -

دبئی۔20اپریل (اے پی پی):سعودی عرب اور امارات کی مشترکہ فضائی مشقوں ’ ڈیزرٹ فلیگ 10‘ میں شرکت کے لیے شاہی فضائیہ کا دستہ امارات کے ’الظفرہ‘ ایئربیس پہنچ گیا۔سبق نیوز کے مطابق سعودی شاہی فضائیہ کے دستے اماراتی فضائیہ کے ساتھ مل کر فضائی جنگی مشقیں کریں گے جن میں حملہ کرنا ، دفاعی حکمت عملی اختیار کرنے کے علاوہ دیگر مشقیں شامل ہیں۔

مشترکہ فضائی مشقوں میں شاہی فضائیہ کا یونٹ ’ایف 15 سی‘ پرمشتمل ہے جس میں ایئرڈیفینس سسٹم اور گراونڈ کنٹرول یونٹ بھی شرکت کررہے ہیں۔مشقوں کا مقصد ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنا اور جنگی حکمت عملی کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ شریک ملکوں کی فضائیہ کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=584663

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں