سعودی عرب ایئربس کے چار ملٹی رول ری فیولنگ طیارے خریدے گا، ڈاکٹر خالد البیاری

170

ریاض۔11جولائی (اے پی پی):سعودی وزارت دفاع کے معاون وزیر دفاع برائے ایگزیکٹیو امور ڈاکٹر خالد البیاری نے کہا ہے ایئر ڈیفنس اینڈ سپیس کمپنی کے ساتھ چار ایئربس ملٹی رول ری فیولنگ طیارے اے 330 ایم آر ٹی ٹی خریدنے کے معاہدہ طے پا گیا ہے ۔

ایس پی اے کے مطابق سعودی معاون وزیر دفاع نے کہا کہ معاہدے کا مقصد سعودی رائل ایئرفورس کی ایئر ری فیولنگ، ٹرانسپورٹیشن اور لاجسٹک آپریشنز کے علاوہ فوج اور سازو سامان کی ٹرانسپورٹیشن میں وزارت دفاع کی صلاحیت کو مضبوط کرنا شامل ہے جس سے مملکت کی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ سعودی عرب کی ایوی ایشن انڈسٹری کی ترقی میں کردار ادا کرے گا جس میں طیارے کی انجینئرنگ، ترقی، مینٹی ننس، سیفٹی، معیار اور سپلائی چین کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔