سعودی عرب ایران سفارتی تعلقات کی بحالی خطے کے امن کیلئےانتہائی اہم ہے ، وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی سے گفتگو

162

اسلام آباد۔11اپریل (اے پی پی):وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سعودی عرب ایران سفارتی تعلقات کی بحالی خطے کے امن کیلئے انتہائی اہم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے ان سے منگل کو یہاں وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔

ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات میں سعودی قیادت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دینے پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔