سعودی عرب سنگا پور میں 3 روزہ عالمی ایجادات کی نمائش میں شرکت کرے گا،سعودی ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ کارپوریشن

143

ریاض۔4ستمبر (اے پی پی):سعودی عرب کی ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ کارپوریشن سنگاپور میں آج سے شروع ہونے والی 3 روزہ 34 ویں عالمی ایجادات، اختراعات اور ٹیکنالوجی کی بین الاقوامی نمائش میں شرکت کرے گا۔

عرب نیوز کے مطابق کارپوریشن جدت کے کلچر کو فروغ دینے کی کوششوں کے حصے کے طور پر مملکت کے مختلف علاقوں سے 10 ٹرینیز کو ایونٹ میں حصہ لینے کے قابل بنائے گی۔تربیت حاصل کرنے والے اپنی ایجادات کا مظاہرہ کریں گے اور مقابلے میں مملکت کی نمائندگی کرنے والے حریف کے طور پر شرکت کریں گے۔

ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ کارپوریشن کے گورنر احمد الفھید نے کہا کہ کارپوریشن جدت طرازی اور باصلاحیت افراد کو ترجیح دیتی ہے۔انہوں نے مختلف مقامی اور بین الاقوامی مقابلوں میں سعودی تربیت یافتہ افراد کی کامیابی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مملکت نے گزشتہ مئی میں ملائیشیا میں ایجادات اور اختراعات کی نمائش میں 10 تمغے جیتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ تربیت حاصل کرنے والوں کو مقامی اور بین الاقوامی مقابلوں میں مدد ملے گی جس سے وہ ترقی، عمل درآمد اور مارکیٹنگ کے لیے اختراعی آئیڈیاز پیش کر سکیں گے۔