سعودی عرب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے انسانی امداد کی پہلی پرواز کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچ گئی

191

اسلام آباد۔13ستمبر (اے پی پی):سعودی عرب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے انسانی امداد کی پہلی پرواز منگل کو کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچ گئی۔

دفتر خارجہ کے مطابق یہ کھیپ پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی، کراچی میں سعودی عرب کے قونصل جنرل بندر فہد الدیل نے دفتر خارجہ اور این ڈی ایم اے کے نمائندوں کے ہمراہ وصول کی۔

پاکستان نے سعودی عرب کی طرف سے سیلاب زدگان کے لئے امدادی سامان کی فراہمی پر سعودی حکومت سے اظہار تشکر کیا ہے۔