21.6 C
Islamabad
اتوار, مئی 4, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسعودی عرب میں ایک ہفتے کے دوران 17 ہزار سے زیادہ غیرقانونی...

سعودی عرب میں ایک ہفتے کے دوران 17 ہزار سے زیادہ غیرقانونی تارکین گرفتار

- Advertisement -

ریاض۔4مئی (اے پی پی):سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین کے خلاف کارروائی کرنے والی کمیٹی نے ایک ہفتے کے دوران اقامہ، لیبر اور سرحدی قانون کی خلاف ورزی پر مزید 17 ہزار 153غیر قانونی تارکین کو حراست میں لیا ہے۔ ایس پی اے کے مطابق غیر قانونی تارکین کے خلاف کارروائی کرنے والی کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران گرفتار کئے گئے تارکیں میں سے 11 ہزار 9 افراد کو اقامہ قانون، 3 ہزار 664 کو سرحدی امن قانون اور 3 ہزار 204 تارکین کو قانون محنت کی خلاف ورزی پر پکڑا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مملکت میں دراندازی کی کوشش کرنے والے ایک ہزار 109 افراد کو بھی حراست میں لیا گیا، ان میں سے 35 فیصد یمنی، 62 فیصد ایتھوپین اور 3 فیصد دیگر ملکوں سے تعلق رکھتے ہیں۔علاوہ ازیں 76 ایسے افراد کو بھی پکڑا گیا ہے جو سرحد پار کرکے مملکت سے نکلنے کی کوشش کررہے تھے۔اامہ، ملازمت اور سرحدی امن قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سفر، رہائش، روزگار اور پناہ دینے کی کوششوں میں ملوث 13 افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

- Advertisement -

بیان میں کہا گیا کہ مجموعی طور پر 28 ہزار 706 غیر قانونی تارکین کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔ ان میں سے 27 ہزار22 مرد اور ایک ہزار684 خواتین ہیں ۔ دوسری جانب سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے جو بھی شخص غیر قانونی تارکین کو سعودی عرب میں داخل ہونے کی سہولت فراہم کرے گا، اسے 15 برس قید اور 10 لاکھ ریال تک جرمانے کی سزا ہوگی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592100

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں