سعودی عرب میں بین الاقوامی نمائش ’’گلوبل ہیلتھ‘‘ میں شرکت کیلئے آج 21جولائی تک درخواستیں طلب

ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان
تین روزہ بین الاقوامی نمائش ،چوتھی پاکستان افریقا ٹریڈڈویلپمنٹ کانفرنس اور پاکستان سنگل کنٹری ایگزیبیشن میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

اسلام آباد۔20جولائی (اے پی پی):سعودی عرب میں منعقد ہونے والی 3روزہ بین الاقوامی نمائش ’’گلوبل ہیلتھ‘‘ میں شرکت کےلئے آج 21جولائی 2023تک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں۔

ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان(ٹی ڈی اے پی) کی جانب سے جاری تفصیلات کےمطابق عالمی نمائش کا انعقاد 2 اکتوبر تا 4 اکتوبر 2023 کو سعودی عرب میں ہوگا۔ نمائش میں آلات جراحی اور دانتوں کے آلات، ہیلتھ کئیر سروسز، صحت کی دیکھ بھال کے بنیادی ڈھانچے،

انفارمیشن ٹیکنالوجی سسٹمز اور ان کے حل، لیبارٹری، میڈیکل کا سامان اور آلات، آرتھوپیڈک، فزیو تھراپی ،فارما / غذائیت کی مصنوعات/خدمات تیار و برآمد کرنے والے ادارے شرکت کے ذریعے اپنی مصنوعات اور خدمات کی عالمی سطح پر نمائش کے علاوہ برآمد کنندگان سے اپنے کاروباری معاملات بھی طے کرسکیں گے جس سے قومی برآمدات کے فروغ اورقیمتی زرمبادلہ کے حصول میں مدد ملے گی۔گلوبل ہیلتھ نمائش میں شرکت کے خواہشمند تجارتی و کاروباری ادارے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حا صل کرسکتے ہیں۔