ریاض ۔ 29 جنوری (اے پی پی) سعودی عرب میں 2018ء کی تیسری سہ ماہی کے اختتام ڈرائیوروں کی کل تعداد 13 لاکھ 40 ہزار ریکارڈ کی گئی جس میں 98 غیر ملکی خواتین بھی شامل ہیں۔ سعودی اخبار کے مطابق ملک بھر میں گاڑی چلانے والی غیر ملکی ڈرائیور خواتین تعداد پہلی مرتبہ ریکارڈ پر آئی ہے۔ سعودی ٹریفک پولیس کے مطابق ڈرائیونگ کے پیشے پر کام کرنے والوں کی شرح 56.6 فیصد ہے۔