سعودی عرب میں فحش مواد شائع کرنے پر خاتون گرفتار

Public Security
Public Security

رہاض۔20اپریل (اے پی پی):سعودی عرب میں ایک خاتون کو سوشل میڈیا پر فحش مواد شائع کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔العریبیہ کے مطابق پبلک سیکیورٹی نے میڈیا کو بتایا کہ سعودی عرب کے مشرقی صوبہ کی پولیس نے دمام شہر میں ایک خاتون کو عوامی اخلاقیات کی خلاف ورزی کرنے والے مواد کو تیار کرنے اور شائع کرنے پر گرفتار کرلیاہے۔

انہوں نے بتایا کہ خاتون سے ابتدائی تفتیش کرنے کے بعد اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔واضح رہے سعودی عرب میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دکھائے جانے والے جنسی اشتعال انگیزی مواد پر یا زبانی یا جسمانی طور پر ہراساں کرنے کے سخت قوانین ہیں۔