سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں فروری کے دوران ماہانہ بنیادوں پراضافہ

76
Pakistan Bureau of Statistics.
Pakistan Bureau of Statistics.

اسلام آباد۔23مارچ (اے پی پی):سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں فروری کے دوران ماہانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے ۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جنوری کے مقابلہ میں فروری میں سعودی عرب سے ترسیلات زرمیں ماہانہ بنیادوں پر12 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے، جنوری میں سعودی عرب سے ترسیلات زرکاحجم 408 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوفروری میں بڑھ کر455 ملین ڈالرہوگیا۔

اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 4.347 ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 15 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 5.141 ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔

فروری میں سعودی عرب سے ترسیلات زرکاحجم 455 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال فروری کے مقابلہ میں 19 فیصدکم ہے،گزشتہ سال فروری میں سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 558 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔