سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں نومبر کے دوران 6 فیصد کی نمو ریکارڈ

143

اسلام آباد۔13دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں نومبر کے دوران سالانہ بنیادوں پر 6 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق نومبر 2023 میں سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 540 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ سال نومبر میں 512 ملین ڈالر تھا۔

اکتوبر کے مقابلہ میں نومبر میں سعودی عرب سے ترسیلات زر میں ماہانہ بنیادوں پر 12 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ اکتوبر میں سعودی عرب سے ترسیلات زر کا حجم 617 ملین ڈالر ریکارڈکیا گیا جو نومبر مین کم ہو کر 540 ملین ڈالر ہو گیا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں سعودی عرب سے ترسیلات زر کا حجم 2.673 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 12 فیصد کم ہے ۔

گزشتہ مالی سال کے اسی مدت میں سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 3.041 ارب ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔ واضح رہے کہ جاری مالی سا ل کے پہلے 5 ماہ میں سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا مجموعی حجم 11.045 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا ہے۔