سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں کی ترسیلات زرکی شرح میں 20 فیصداضافہ

45
State Bank of Pakistan
State Bank of Pakistan

اسلام آباد۔14اپریل (اے پی پی):سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں کی جانب سے ترسیلات زرملک ارسال کرنے کی شرح میں جاری مالی سال کے پہلے9 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 20 فیصداضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2020 سے لیکرمارچ 2021 تک کی مدت میں سعودی عرب میں کام کرنے والے محنت کشوں نے 5.731 ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا یہ شرح گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 20 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں نے 4.775 ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک زارسال کیا تھا۔

اعدادوشمارکے مطابق مارچ 2021 میں سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 690.4 ملین ڈالررہا، گزشتہ سال مارچ میں سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکسیانی محنت کشوں نے 556.7 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سمندرپارکام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں کی ترسیلات زرمیں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں مجموعی طورپر26.2 فیصدکانمایاں اضافہ ہواہے۔