- Advertisement -
ریاض ۔22مئی (اے پی پی):سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے مملکت میں ڈیجیٹل آگاہی مہم کا آغاز کیا ہے تاکہ عوام کو ان طبی آلات کے محفوظ اور مناسب استعمال کی تربیت دی جا سکے جو گھروں میں استعمال ہوتے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق اتھارٹی کا مقصد کمیونٹی کے مختلف حصوں تک رسائی حاصل کرکے انھیں آگاہی کے ضروری پیغامات اور عملی رہنمائی دینی ہے تاکہ گھروں میں حفظانِ صحت میں اضافہ کیا جا سکے۔
- Advertisement -
اتھارٹی نے صرف ان سپلائرز سے طبی آلات خریدنے پر زور دیا ہے جن کے پاس سرکاری لائسنس ہو اور جو ان ڈیوائسز کے درست ہونے کی ضمانت دیتے ہوں۔لائسنس رکھنے والے سپلائر، طبی آلات کی فروخت کے بعد مختلف خدمات بھی فراہم کرتے ہیں جن میں ان ڈیوائسز کی ضروری دیکھ بھال شامل ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=599999
- Advertisement -