سعودی عرب نے یمنی سرحد پرایتھوپیائی باشندوں کی ہلاکت سے متعلق ہیومین رائٹس واچ کی رپورٹ مسترد کر دی

139
سعودی عرب کی غزہ میں پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت

ریاض ۔23اگست (اے پی پی):سعودی عرب نےیمنی سرحد پر سیکڑوں ایتھوپیائی باشندوں کو ہلا ک کرنے کا الزام مسترد کر دیا ہے ۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومین رائٹس واچ کی طرف سے جاری رپورٹ میں سعودی فورسز پر یمن کے ساتھ واقع سرحد پر ایتھوپیا کے سیکڑوں باشندوں کو ہلاک کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔

فرانسیسی خبر رساں ادرے نے سعودی حکام کے حوالے سے بتایا کہ سعودی سرحدی محافظوں کی ایتھوپیائی باشندوں پر فائرنگ سے متعلق ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ میں شامل الزامات بے بنیاد ہیں اور یہ کوئی قابل اعتماد یا معتبر ذرائع پر مبنی نہیں۔واضح رہے کہ سعودی حکام نے 2022میں اقوام متحدہ کے حکام کی جانب سے عائد کردہ ایسے ہی الزامات کی تردید کی تھی۔

انھوں نے بھی یہ الزام عائد کیا تھا کہ سعودی عرب کے سرحدی محافظوں نے منظم انداز میں تارکین وطن کو ہلاک کیا تھا۔ہیومن رائٹس واچ نے اپنی رپورٹ میں یہ الزام بھی عائد کیا ہے کہ سعودی سرحدی محافظوں نےتارکین وطن جن میں یمن نےمملکت میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے ایتھوپیائی باشندے شامل تھے کو ہلاک کرنے کے لیے فائرنگ اور گولہ بارود کا بھی استعمال کیا تھا۔