32.7 C
Islamabad
منگل, اپریل 29, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسعودی عرب کی ریاض ایئر چینی کمپنیوں کے منسوخ کیے گئے بوئنگ...

سعودی عرب کی ریاض ایئر چینی کمپنیوں کے منسوخ کیے گئے بوئنگ طیارے خریدنے کے لیے تیار

- Advertisement -

ریاض ۔29اپریل (اے پی پی):سعودی عرب کی ریاض ایئر چینی کمپنیوں کے منسوخ کیے گئے بوئنگ طیارے خریدنے کے لیے تیار ہے۔ عرب نیوز کے مطابق ریاض ایئر کے سی ای او ٹونی ڈگلس نے کہا ہے کہ ’سعودی سٹارٹ اپ کیریئر، اُن ’بوئنگ‘ طیاروں کو خریدنے کے لیے تیار ہے جن کی چینی ایئرلائن کو فروخت، امریکہ اور چین کے درمیان بڑھتی ہوئی تجارتی جنگ کے باعث کٹھائی میں پڑ گئی ہے۔بوئنگ ان درجنوں طیاروں کو کسی دوسرے ملک کی ایئرلائن کو بیچنے پر غور کر رہا ہے جن کی فروخت چین اور امریکہ کے درمیان ٹیرف کی جنگ کے بعد مسائل کا شکار ہے۔

ٹونی ڈگلس نے کہا کہ ’ہم نے چین کو واضح طور پر بتا دیا ہے کہ اگر ایسا ہوا، اور میں اس پر زور دے رہا ہوں کہ اگر ایسا ہوا، کہ ’بوئنگ‘ طیاروں کی چینی ایئرلائن کو فروخت آگے نہ بڑھ سکی تو ہم ان تمام جہازوں کو بخوشی خریدنے پر تیار ہوں گے۔بوئنگ کمپنی نے پچھلے ہفتے حیران کن طور پر عوامی سطح پر یہ بات کر دی ہے کہ جیٹ طیاروں کی مصروف مارکیٹ میں خریداروں کی کوئی کمی نہیں ہے۔

- Advertisement -

ریاض ایئر جسے سعودی عرب کے ’پبلک انویسٹمنٹ فنڈ ‘ کی حمایت حاصل ہے، اپنے رسمی افتتاح سے قبل ’بوئنگ‘ اور ’ایئر بس‘ دونوں کمپنیوں کو جہاز خریدنے کے آرڈر دے رہا ہے۔ان آرڈروں میں ’ایئر بس‘ کے ساٹھ قدرے چھوٹی جسامت والے A 321 جیٹ شامل ہیں جبکہ مارچ سنہ دو ہزار 23 میں ’ریاض ایئر‘ پہلے ہی ’بوئنگ‘ کو بہتّر 787 ڈریم لائنرز کا آرڈر دے چکا ہے۔ریاض ایئر کا کہنا ہے کہ اسے ’ایئر بس‘ اور ’بوئنگ‘ دونوں میں سے کسی ایک سے بھی جہازوں کے بروقت فلِیٹ میں شامل ہونے میں کسی التوا کا خدشہ نہیں ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=589298

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں