ریاض۔26جنوری (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان کی سربراہی میں سعودی الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ہنگامی اجلاس ہوا ہے جس میں جنوبی علاقے کی بیشتر کمشنریوں میں بجلی کی بندش کے حوالے سے فوری رپورٹ طلب کی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق اتھارٹی نے متاثرہ کمشنریوں میں بجلی کی بندش کے اسباب جاننے کے لیے وسیع پیمانے پر تحقیقات کا حکم صادر کرتے ہوئے جلد از جلد مسئلے کو حل کرنے اور کارروائی کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اتھارٹی نے اس بات کی بھی یقین دہانی کرائی ہے مسئلہ کو اعلی سطح پر دیکھا جارہا ہے جتنی جلدی ممکن ہوا عسیر، جازان اور نجران میں بجلی بحال کی جائے گی۔