32.1 C
Islamabad
جمعہ, مئی 23, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسعودی عرب کے ساتھ توانائی اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں تعاون...

سعودی عرب کے ساتھ توانائی اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں ،سپین

- Advertisement -

ریاض۔22مئی (اے پی پی):سپین نے سعودی عرب کے ساتھ توانائی اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ العربیہ اردو کے مطابق یہ بات سپین کے وزیرِ معیشت کارلوس کویربو نے گزشتہ روز ایک انٹرویو کے دوران کہی۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہسپانوی کمپنیاں سعودی وژن 2030 کی تکمیل میں اپنا کردار ادا کرنے کی شدید خواہش رکھتی ہیں۔ انہوں نے سعودی عرب کو سپین کا ایک اہم تجارتی شراکت دار قرار دیا اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و سرمایہ کاری تعلقات کو مزید وسعت دینے کی امید ظاہر کی۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب میں ہسپانوی کمپنیوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے کئی معاہدے بھی طے پا چکے ہیں۔ ہسپانوی وزیر نے کہا کہ ونوں ممالک ترقی پذیر ممالک کی مدد کے حوالے سے ایک مشترکہ وژن رکھتے ہیں۔ انہوں نے ریاض میں اپنے قیام کو نہایت خوشگوار قرار دیتے ہوئے سعودی عوام کی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600013

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں