اسلام آباد۔6مئی (اے پی پی):پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نوف المالکی نے پاکستانی ٹیم کو آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر اسلامی جمہوریہ پاکستان کی حکومت،کرکٹ ٹیم اور عوام کو مبارکباد دی ہے۔
ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں سعودی سفیر نے کہا کہ وہ اس کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے پاکستان،پاکستانی عوام کی تمام شعبوں میں کامیابی کے لیے نیک خواہشات کااظہار کرتے ہیں۔