سعودی عرب کے مختلف شہروں میں متعدد افراد کو گرفتار، نشہ آور گولیاں ضبط

125
متعدد افراد گرفتار
سعودی عرب کے مختلف شہروں میں متعدد افراد کو گرفتار، نشہ آور گولیاں ضبط

جدہ ۔3ستمبر (اے پی پی):سعودی عرب کے مختلف شہروں میں متعدد افراد کو گرفتار کرتے ہوئے نشہ آور گولیاں ضبط کر لی گئیں،عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں روڈ سکیورٹی فورس نے ’الزلفی ، القصیم ہائی وے پر ایک مشکوک گاڑی روک کر ’تلاشی لی جس پر معلوم ہوا گاڑی کے خفیہ خانوں میں 6438 نشہ آور گولیاں چھپائی ہوئی ہیں۔

سکیورٹی فورسز نے گاڑی میں سوار افراد کو گرفتار کرتے ہوئے نشہ آور گولیاں ضبط کر لیں۔دوسری طرف باحہ میں محکمہ انسداد منشیات نے ایک شہری کو گرفتار کیا ہے جو منشیات فروشی میں ملوث تھا۔محکمے نے کہا ہے کہ خفیہ معلوم کی بنا پر مذکورہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ اس کے گھر کی تلاشی لینے پر بڑی تعداد میں نشہ آور گولیاں ضبط ہوئی ہیں۔

ادھر جازان میں سرحدی سکیورٹی فورس نے 59 کلو نشہ آور پودہ قات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔فورس نے کہا ہے کہ غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرنے والے ایک غیر ملکی کو گرفتار کیا گیا ہے جو نشہ آور پودہ سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔