سعودی عرب کے نائب ولی عہد محمد بن سلما ن کی امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے بات چیت

153

جدہ ۔ 10 اکتوبر (اے پی پی) سعودی عرب کے نائب ولی عہد محمد بن سلمان نے گزشتہ روز امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے بات چیت کی۔سعودی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماوں کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات اورمشرق وسطیٰ کے خطے کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔