- Advertisement -
ریاض۔5مئی (اے پی پی):سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو عراق کے صدر ڈاکٹر عبداللطیف رشید کی جانب سے رواں ماہ عراق میں منعقد ہونے والے عرب لیگ کونسل کے 34 ویں معمول کے اجلاس برائے سربراہان مملکت اور عرب اقتصادی و سماجی ترقیاتی سربراہی اجلاس کے 5ویں اجلاس میں شرکت کی دعوت موصول ہوئی ہے۔
العربیہ اردو کے مطابق یہ دعوت نامہ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ریاض میں اپنے عراقی ہم منصب ڈاکٹر فواد محمد حسین سے ملاقات کے دوران وصول کیا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ہونے والی پیش رفت اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592521
- Advertisement -