سعودی وزارت توانائی کی آرامکو کو یومیہ پیدواری حد 12 ملین بیرل کی سطح پربرقرار رکھنے کی ہدایت

سعودی وزارت توانائی کی آرامکو کو یومیہ پیدواری حد 12 ملین بیرل کی سطح پربرقرار رکھنے کی ہدایت

ریاض ۔31جنوری (اے پی پی):سعودی وزارت توانائی نے آرامکو کمپنی کو یومیہ پیدواری حد 12 ملین بیرل کی سطح پر برقرار رکھنے کی ہدایت کی ہے۔العربیہ کے مطابق آرامکو کو یومیہ پیداواری حد 13 ملین بیرل تک لے جانے سےروک دیا گیا ہے۔

آرامکو کمپنی نے کہا ہے کہ یومیہ پیداواری حد برقرار رکھنے کی ہدایت حکومت کی طرف سے موصول ہوتی ہے۔ہائیڈرو کاربن نظام کے متعلق 20 دسمبر2017 میں شاہی فرمان میں ہدایت دی گئی ہے کہ یومیہ پیداواری حد کا تقرر حکومت کرے گی۔کمپنی نے کہا ہے کہ مارچ میں 2023 کے نتائج کے اعلان کے ساتھ اخراجات کی تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔