29.7 C
Islamabad
جمعہ, مئی 2, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسعودی وزارت داخلہ کی فرضی کمپنیوں کے خلاف مہم، جعلی حج پرمٹ...

سعودی وزارت داخلہ کی فرضی کمپنیوں کے خلاف مہم، جعلی حج پرمٹ سے خبردار

- Advertisement -

ریاض۔26اپریل (اے پی پی):سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے فرضی حج کمپنیوں اور جعلسازوں کے کے حوالے سے جعلسازوں سے خبردار کیا ہے۔ایس پی اے،کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے مختلف شہروں میں سوشل میڈیا پر فرضی حج سروسز کے حوالے سے اشتہاری مہم چلانے والوں کو حراست میں لے کر ان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جعلسازوں کی جانب سے سادہ لوح افراد کو حج کرانے کا جھانسہ دیتے ہوئے انہیں مشاعر مقدسہ میں قیام اور حج قربانی و حج بدل کرنے کے بارے میں بھی غلط و نامناسب پیکیجز کی پیش کش کی جارہی ہے۔

وزارت نے کہا کہ جعلسازوں کی جانب سے عازمین کے لیے مخصوص کڑے فراہم کرنے کا بھی دعویٰ کیا جاتا ہے۔وزارت داخلہ کی جانب سے خبردار کرتے ہوئے مزید کہا گیا کہ حج کرنے کے خواہشمند وزارت کے پلیٹ فارم ’نسک‘ کے ذریعے ہی بکنگ کرائیں جبکہ حج پرمٹ کے لیے’منصبہ تصریح ‘ کو لانچ کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

حج قربانی و صدقہ وغیرہ کےلیے مملکت کے ’الاضاحی‘ پروگرام کے ذریعے کوپن کی خریداری کی جا سکتی ہے۔ٹول فری نمبر پر رابطہ کر کے درست معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=588127

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں