اسلام آباد۔18دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب کا وفد اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) وزرا خارجہ کونسل کے اتوار 19 دسمبر کو اسلام آباد میں منعقد ہونے والے 17ویں غیر معمولی اجلاس میں شرکت کیلئے ہفتہ کی شام یہاں پہنچ گیا۔
وفد کی قیادت سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود کر رہے ہیں۔
وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی حافظ طاہر محمود اشرفی اور پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی اور وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔