ریاض۔25فروری (اے پی پی):سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف سے انٹرنیشنل آرگنائزیشن آف مائیگریشن کی ڈائریکٹر جنرل ایمی پوپ نے ریاض میں وزارت کے ہیڈ کوارٹر میں ملاقات کی ، جس میں باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اس موقع پر معاون وزیر داخلہ ڈاکٹر ھشام عبدالرحمن الفالح اور وزارت کے دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔
علاوہ ازیں سعودی وزیر داخلہ سے وزارت کے دفتر میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی نمائندہ کمال کشور نے بھی ملاقات کی ،جس میں مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ قبل ازیں سعودی وزیر ممکت برائے خارجہ اور موسمیاتی امور کے ایلچی عادل الجبیر سے بھی انٹرنیشنل آرگنائزیشن آف مائیگریشن کی ڈائریکٹر جنرل ایمی پوپ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں سعودی عرب اور آرگنائزیشن کے درمیان تعاون بڑھانے کا جائزہ لیا اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=565858