سعودی وزیر داخلہ پرنس عبدالعزیز بن سعود بن نائف دورہ پاکستان مکمل کرکے وطن واپس روانہ

110
سعودی وزیر داخلہ پرنس عبدالعزیز بن سعود بن نائف دورہ پاکستان مکمل کرکے وطن واپس روانہ اسلام آباد۔7فروری (اے پی پی):سعودی وزیر داخلہ پرنس عبدالعزیز بن سعود بن نائف دورہ پاکستان مکمل کرکے وطن واپس روانہ ہو گئے ہیں۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سعودی وزیر داخلہ کو نور خان ایئر بیس راولپنڈی سے رخصت کیا۔ وفاقی سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی طاہر اشرفی بھی ایئر پورٹ پرموجود تھے۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سعودی ہم منصب کو دورے کے حوالے سے یادگاری تصویری البم بھی پیش کیا۔ سعودی وزیر داخلہ نے اپنے دورے کے دوران صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ سعودی وزیر داخلہ نے وزارت داخلہ کا دورہ بھی کیا۔ وزیرداخلہ شیخ رشید احمد سے سعودی ہم منصب نے اپنے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ سیکورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے پاکستان اور سعودی عرب کے داخلہ وزارتوں کے درمیان روابط بڑھانے کے حوالے سے اعلامیہ بھی جاری کیا گیا۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی خصوصی دعوت پر سعودی وزیر داخلہ پاکستان کے دورے پر آج اسلام آباد پہنچے تھے۔

اسلام آباد۔7فروری (اے پی پی):سعودی وزیر داخلہ پرنس عبدالعزیز بن سعود بن نائف دورہ پاکستان مکمل کرکے وطن واپس روانہ ہو گئے ہیں۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سعودی وزیر داخلہ کو نور خان ایئر بیس راولپنڈی سے رخصت کیا۔

وفاقی سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی طاہر اشرفی بھی ایئر پورٹ پرموجود تھے۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سعودی ہم منصب کو دورے کے حوالے سے یادگاری تصویری البم بھی پیش کیا۔

سعودی وزیر داخلہ نے اپنے دورے کے دوران صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ سعودی وزیر داخلہ نے وزارت داخلہ کا دورہ بھی کیا۔

وزیرداخلہ شیخ رشید احمد سے سعودی ہم منصب نے اپنے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ سیکورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے پاکستان اور سعودی عرب کے داخلہ وزارتوں کے درمیان روابط بڑھانے کے حوالے سے اعلامیہ بھی جاری کیا گیا۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی خصوصی دعوت پر سعودی وزیر داخلہ پاکستان کے دورے پر آج اسلام آباد پہنچے تھے۔