سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ

سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ

جدہ ۔29اکتوبر (اے پی پی):سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخوں میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 241.81 ریال، 22 قیراط ایک گرام 221.66 اور 18 قیراط 181.35 ریال رہی جبکہ 21 قیراط ایک گرام سونے کے نرخوں میں جمعے کے مقابلے میں دو ریال اضافہ ہوا ہے۔

گولڈ مارکیٹ میں 21 قیراط آٹھ گرام کی گنی2,031.17 ریال، 22 قیراط ایک گرام کی گنی 2,127.90 ریال جبکہ 24 قیراط ایک گرام گنی 2,321.43 ریال اور ایک کلوگرام سونا 243,499.01 ریال میں دستیاب رہا۔