جدہ۔13جولائی (اے پی پی):سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سعودی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 24 قیراط فی گرام کی قیمت میں 3.19 ریال اضافہ دیکھنے میں آیا جبکہ 21 قیراط ایک گرام کی قیمت 254.18 ریال رہی ۔
گولڈ مارکیٹ میں 22 قیراط ایک گرام کی قیمت 266.28 ریال رہی جبکہ 18 قیراط کے نرخ 217.87 اور 14 قیراط والے ایک گرام کی قیمت 169.45 ریال ریکارڈ کی گئی۔