سعود شکیل انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں نروس نائنٹیز کا شکار ہو گئے

221

اسلام آباد۔12دسمبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز سعود شکیل انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے خلاف تین میچوں کی سیریز کے ملتان میں کھیلے جا نے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں نروس نائنٹیز کا شکار ہوگئے اور وہ 6 رنز کے فرق سے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی سنچری مکمل کرنے میں ناکام رہے۔ پیر کو سعود شکیل نے انگلش ٹیم کے خلاف ملتان ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور میزبان ٹیم کے بائولرز کی خوب دھلائی کی۔پاکستان کی ساتویں وکٹ 291 کے مجموعی سکور پر گر گئی،

جب سعود شکیل شاندار 94 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، ان کو بھی مارک ووڈ نے آؤٹ کیا۔سعود شکیل نروس نائنٹیز کا شکار ہوگئے اور وہ صرف 6 رنز کے فرق سے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی سنچری مکمل نہ کر سکے۔ سعود شکیل نے 213گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے وکٹ کے چاروں اطراف آزادانہ اور دلکش اسٹروکس کھیلے اور 8خوبصورت چوکوں کی مدد سے 94رنز بنائے ۔27سالہ سعود شکیل نروس نائنٹیز کا شکار ہوگئے اور وہ 6رنز کے فرق سے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی ابتدائی سنچری مکمل نہ کر سکے ۔