- Advertisement -
اوٹاوا۔21اکتوبر (اے پی پی):کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نےکہا ہے کہ کینیڈین سفارت کاروں کے خلاف بھارتی حکومت کا کریک ڈاؤن دونوں ممالک کے لاکھوں افراد کے لیے معمول کی زندگی کو مشکل بنا رہا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق جسٹن ٹروڈو کا یہ بیان کینیڈا کی جانب سے اپنے 41 سفارت کاروں کو بھارت سے واپس بلانے کے بعد سامنے آیا ہے۔
- Advertisement -
بھارت کی جانب سے یک طرفہ طور پر ان سفارت کاروں کی حیثیت کو منسوخ کرنے کی دھمکی دی گئی تھی جس کے بعد کینیڈین حکومت نے اپنے ان 41 سفارت کاروں کو واپس بلا لیا ہے ،تاہم 21 سفارت کار وہاں ہی قیام کریں گے۔
- Advertisement -